25 مئی، 2011، 1:08 PM

ایران اور مصر

ایران اور مصر کے وزراءخارجہ کا مشرق وسطی پر تبادلہ خیال

ایران اور مصر کے وزراءخارجہ کا مشرق وسطی پر تبادلہ خیال

مہر نیوز-25 مئی 2011ء : کوالالامپور – ایران اور مصر کے نائب وزراء خارجہ نے کل رات بالی میں ملاقات کی اس ملاقات میں ایران اور مصر کے وزراء خارجہ کی ملاقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگيا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ مہدی آخوندزادہ اور مصر کے نائب وزیر خارجہ نے کل رات بالی میں ملاقات کی اس ملاقات میں ایران اور مصر کے وزراء خارجہ کی ملاقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگيا۔ اس  ملاقات میں مصر کے نائب وزیر خارجہ نے ایران اور مصر کے وزراء خارجہ کی باہمی ملاقات کا خير مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مصر ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے آئندہ سال ایران میں اجلاس منعقد کرنے پر خوشحال ہے۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کا سولہواں اجلاس شروع ہوگیا ہے اس اجلاس میں  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی سمیت 117 رکن ممالک کے وزراء حارجہ شریک ہیں اس اجلاس کے ضمن میں ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی اور مصری وزیر خارجہ باہمی روابط کو استوار کرنے کے سلسلے میں مذاکرات کریں گے اور مشرق وسطی میں جاری عوامی تحریک کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

News ID 1320698

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha